حيدرآباد، يکم فرورى (يو اين ائى)بہار کے وزيراعلى نتيش کمار نے “عوام کى بہتر خدمات” کے زمرے ميں سرکردہ ماحولياتى تنظيم “سمات انڈيا پرائيويٹ لميٹيڈ کو دوسرا “بہار انوويشن فورم ايوارڈ” سے نوازا ہے۔
کمپنى کى سربراہ اور منيجنگ ڈائرکٹر کروناکرا ايم ريڈى نے کل ايک تقريب کے دوران تين لاکھ روپے کا يہ انعام وصول کيا۔ يہ ايوارڈ بہار کے وزيراعلى نے ديا۔ تقريب کا اہتمام
بہار حکومت اور عالمى بنک نے رياستى انوويشن کونسل کے ساتھ مل کر کيا تھا۔
سرکارى،پرائيويٹ اور سول سوسائٹى کى تنظيموں سے ملى 1700 درخواستوں ميں ملک بھر کے ديہى علاقوں کے
نت نئے حل پيش کئے گئے تھے۔ سمات کو عالمى، گھريلو، ادارہ جاتى، کمرشيل اور صنعتى زمرے ميں پانى اور ہوا کو غير کيميائى طريقہ سے ترقى دے کر سپلائى کرنے کے لئے يہ انعام ديا گيا ہے۔